پاکستان کیخلاف ساتھ افریقہ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

SA Batting

SA Batting

پاکستان (جیوڈیسک)ڈربن میں ہونے والے چوتھے ون ڈے میں پاکستان کے خلاف ساتھ افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کو سیریز برابر کرنے کے لیئے یہ میچ جیتنا ہے اگر ساتھ افریقہ یہ میچ جیت جاتا ہے تو سیریز جیت جائے گا۔ شاہد آفریدی اور محمد عرفان فٹ ہیں اور میچ کھیل رہے ہیں جبکہ ناصر جمشید کی جگہ عمران فرحت کو کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ساتھ افریقہ نے زخمی فف ڈو پلیسس کی جگہ ڈیوڈ ملر کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

شان پولاک نے پچ رپورٹ میں بتایا کہ پچ پر ہلکی کھاس موجود ہے جو شروع میں بالرز کو مدد دے گی لیکن کیونکہ دوہزار سات سے اس پچ پر کوئی میچ نہیں ہوا اس لیئے پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو تھوڑی ایڈوانٹیج حاصل رہے گی۔ کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ وکٹ اگرچہ اسپنرز کے لیے مددگار ہوگی لیکن اس وکٹ پر دونوں ٹیموں کے جیتنے کا چانس برابر ہے۔