پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے کی خاتون پائلٹ

Pilot

Pilot

پاکستانی لڑکیاں کسی بھی میدان میں پیچھے نہیں یہ پاک فضائیہ کی پائلٹ چھبیس سالہ عائشہ فاروق نے ثابت کیا۔ پاکستانی خواتین معاشرے کے ہر شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں۔ شکریہ خانم نے پی آئی اے کا جہاز اڑایا۔

ماجدہ رضوی پہلی جج بنیں۔ حال ہی میں گلگت سے تعلق رکھنے والی ثمینہ بیگ نے دنیا کی سب سے اونچی چوٹی مانٹ ایورسٹ سر کی۔ اور بھی کئی خواتین مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ انہی میں سے ایک عائشہ فاروق ہیں جنھوں نے لڑاکا طیارہ اڑا کر کمال کر دکھایا ۔

لڑاکا طیا رہ اڑانے کا ٹیسٹ پاس کرنے والی پہلی خاتون پائلٹ عائشہ فاروق اپنے سا تھیوں کے ہمراہ ٹریننگ حا صل کرتی ہیں اور جہاز تیزی اور مشاقی سے اڑاتی ہیں۔ اپنی کامیابی کے ذریعے انھوں نے تمام خواتین کو پیغام دیا اگر حوصلے بلند ہوں تو صرف زمین پر ہی کارنامے انجام نہیں دئیے جا سکتے بلکہ آسمانوں کو بھی چھوا جا سکتا ہے۔