پاکستان اور جنوبی افریقا کے مابین دوسرا ون ڈے کل سنچورین میں ہو گا

Pakista n& South Africa

Pakista n& South Africa

سینچورین(جیوڈیسک)پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل سنچورین میں کھیلا جائیگا، پاکستان کو پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقا کے ہاتھوں 125 رنز سے شکست ہوچکی ہے۔

دوسرے ون ڈے میچ کے لئے عمر اکمل اور فاسٹ بولر محمد عرفان کو کھلائے جانے کا امکان ہے،دوسری جانب ٹیسٹ سیریز کے ہیرو ڈیل اسٹین کی جنوبی افریقا کی ٹیم میں واپسی ہوگی جبکہ مورنے مورکل بھی فٹنس ٹیسٹ پاس کرکے فائنل الیون کا حصہ بن سکتے ہیں،میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا ۔