پاکستان میں کسی قسم کی مسلح تنظیم کی موجودگی کا قائل نہیں: مولانا فضل الرحمان

Maulana Fazlur Rahman

Maulana Fazlur Rahman

اسلام آباد (جیوڈیسک) متحدہ مجلس عمل اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اندر کسی قسم کی مسلح تنظیم کی موجودگی کا قائل نہیں ہوں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ان تنظیموں کو ختم ہونا چاہیے، یہ تنظیمیں ہونی ہی نہیں چاہیے تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ان تنظیموں کو قومی دھارے میں لانا چاہیے، جب مین اسٹریمنگ ہوسکتی ہے تو بالکل ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کو تھوڑی سی سیاست کرنے دیں، وہ آئیڈیل باتیں کرتے ہیں، میں نے زرداری صاحب سے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو میری شاگردی میں لائیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب نے تو بہت کچھ سیکھا مجھ سے، اب بلاول کو بھی ذرا لائیں۔

یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان کا انٹرویو پروگرام ’جرگہ‘ میں اتوار کی شب 10 بج کر 5 منٹ پر نشر ہوگا۔