پاک فوج نے الیکشن کمیشن کو انتخابات میں سیکیورٹی کی یقین دہانی کرا دی

Pak Army

Pak Army

اسلام آباد (جیوڈیسک)اسلام آباد پاک فوج نے عام انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن کو ہر طرح کی سیکیورٹی فراہم کرنے کی مکمل یقین دہانی کرا دی۔جنرل اشفاق پرویز کیانی نے چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں انتخابات کے دوران سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے الیکشن کے دوران سیکیورٹی کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد بھی ملاقات میں موجود تھے۔