پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بنک سے چالیس کروڑ ڈالر موصول ہو گئے

 Asian Development Bank

Asian Development Bank

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت خزانہ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بنک سے موصول ہونے والے چالیس کروڑ ڈالر توانائی کے شعبے اور دیگر شعبوں میں اصلاحات کیلئے خرچ کئے جائیں گے۔

بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری اور دیگر ممالک سے گیس پائپ لائن بچھانے کے لئے بھی تعاون کیا جائے گا۔

بجلی کی پیداوار سے متعلق مختلف منصوبوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بنک سے مستقبل میں مجموعی طور پر ایک ارب بیس کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے۔