پاکستان بار کونسل کی آج وکلا پر تشدد اور اغوا کیخلاف ملک گیر ہڑتال

Pakistan Bar Council

Pakistan Bar Council

پاکستان(جیوڈیسک)بار کونسل آج وکلا پر تشدد اور اغوا کیخلاف ملک گیر ہڑتال کررہی ہے۔ صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آج کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوگا۔

اعلامیہ کے مطابق راولپنڈی میں محمد خان ایڈووکیٹ کے قتل اور مجیب الرحمن کیانی کو اغوا اور تشدد کا نشانہ بنائے جانے کیخلاف آج ملک بھر کے وکلا عدالتی کاروائی کا بائی کوٹ کرنے کے ساتھ بازوں پرسیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج بھی ریکارڈ کرائنیگے۔