پاکستان کے سرحدی علاقوں میں بھارتی فائرنگ کا سلسلہ جاری، دو خواتین زخمی

Pakistan Border Areas

Pakistan Border Areas

سیالکوٹ (جیوڈیسک) پاکستان کے سرحدی علاقوں میں بھارتی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، آج صبح بھی بھارت کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقوں پر فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ فائرنگ کی زد میں آکر دو محنت کش خواتین زخمی ہو گئیں۔

بھارت کی جانب سے سرحدی گائوں کیرنی کو نشانہ بنایا گیا اور اندھا دھند جدید اسلحے سے اہل علاقہ کو نشانہ بنایا گیا، پاکستان کی جانب سے عالمی سطح پر بھارتی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا اور اقوام متحدہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔