پاکستان کو ادھار پر تیل اور گیس خریداری کی سہولت مل گئی

Oil

Oil

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان کو ادھار پر تیل اور گیس خریداری کی سہولت مل گئی۔

وزارت اقتصادی امور کے مطابق اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن سالانہ 76 کروڑ 15 لاکھ ڈالرز فراہم کرے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سعودی عرب سے تیل اور گیس کی خریداری کرسکے گا، پاکستان کو سالانہ ڈیڑھ ارب ڈالرز کی فنانسنگ فراہم کی جائے گی۔

وزارت اقتصادی امور کے مطابق رقم سے پاکستان خام تیل، ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات اور ایل این جی درآمد کرے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او)، پارکو اور پاکستان ایل این جی کیلئے درآمد کی سہولت ہوگی جبکہ اس مالی سہولت کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کم ہو گا۔