پاکستان کینو کی برآمد کا ہدف پورا کرنے میں ناکام،40 ہزار ٹن کمی

Kenu

Kenu

کراچی(جیوڈیسک)کراچی رواں سال پاکستان کینو کی برآمد کا ہدف پورا کرنے میں ناکام ہو گیا، کینو40 ہزار ٹن کم برآمد کیا گیا۔ ہارویسٹ ٹریڈنگ کمپنی کے مطابق رواں سال پاکستانی کینو کی برآمد کا ہدف2 لاکھ ٹن تھا لیکن کینو40 ہزار ٹن کم برآمد کیا گیا ہے۔

ہارویسٹ ٹریڈنگ کمپنی کے مطابق کینو کی برآمد میں کمی کی وجہ شپنگ کمپنیز کے ریٹ میں اضافہ، گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال اور نئی منڈیوں کی تلاش نہ کرنا ہے۔