نیب کی کوششوں سے عالمی سطح پر پاکستانی تاثر میں بہتری آئی: چیئرمین نیب

Javed Iqbal

Javed Iqbal

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ قومی ادارے کی کوششوں سے کرپشن کے بارے میں عالمی سطح پر پاکستانی تاثر میں بہتری آئی، پاکستان کا درجہ 175 میں سے 116 ویں نمبر ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیب نے نوجوانوں کی کردار سازی کے لیے انجمنیں قائم کیں۔ گزشتہ 18 ماہ کے دوران نیب ایک فعال اور قابل اعتماد ادارہ بن چکا ہے۔ معتبر قومی اور عالمی ادارے نیب کی شاندار کارکردگی کا اعتراف کر چکے ہیں۔

چیئرمین جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کے دروازے عوام کے لیے کھلے ہیں، ہر جمعرات کو عوام کی شکایات سنی جاتی ہیں۔ کاروباری برادری کی شکایات دور کرنے کے لیے خصوصی سیل بنایا گیا ہے۔