2021، پاکستان کی چین کو برآمدات ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں

Exports

Exports

بیجنگ (اصل میڈیا ڈیسک) چین اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کے ساتھ ساتھ پاکستان کی چین کو برآمدات 2021 میں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن کا کہنا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی اور تجارتی تعاون باہمی طور پر فائدہ مند ہے اور اس نے دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد پہنچائے ہیں۔

چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے تازہ ترین اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2021 میں چین کی پاکستان کو درآمدات اور برآمدات کی کل مالیت میں سالانہ 59.1 فیصد اضافہ ہوا جس میں برآمدات میں 57.8 فیصد اور درآمدات میں 68.9 فیصد اضافہ شامل ہے۔
چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق اس وقت چین پاکستان کے لیے برآمدات کا دوسرا بڑا اور درآمدات کا سب سے بڑا ذریعہ
ہے۔