پاکستان: کورونا سے 44 اموات، مثبت کیسز کی طرح 2.29 ریکارڈ

Pakistan Corona Cases

Pakistan Corona Cases

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں کورونا سے مزید 44 افراد انتقال کرگئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.29 ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 45924 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1052 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 44 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.29 فیصد رہی۔

ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر اموات کی تعداد 22152 ہوگئی اور کل کیسز کی تعداد 9 لاکھ 52 ہزار 907 ہو چکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 8 لاکھ 97 ہزار 834 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔