شہداء پاکستان SSB کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ: نیبر ہڈ اور عسکری الفاذ نے اپنے میچ میں کامیابی حاصل کر لی

Basketball Tournament

Basketball Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئرایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر کھیلے جانے والے “شہداء پاکستان SSBباسکٹ بال ٹورنامنٹ “میں مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔کھیلے گئے پہلے میچ میں نیبر ہڈ باسکٹ بال کلب نے مد مقابل بائونس باسکٹ بال کلب کو 46کے مقابلے میں52باسکٹ پوائنٹس سے مات دیدی ،فاتح کلب کی جانب سے چین وے 20،عبداللہ شاہ 19اور عمر فاروق نے 10رنر اپ کلب کی جانب سے محمد مبشر 15،ریحاب خان 12،اور ضیاء احمد نے 10پوائنٹس اسکور کئے۔

دوسرے میچ میں عسکری الفاذ باسکٹ بال کلب نے مد مقابل ون یونٹ کلب 36کے مقابلے میں 50باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیدی ،فاتح کلب کی جانب سے محمد انس 23،زین نعیم 15اور شاہ میر ظہیر 10جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے طلال احمد 12،تاشفین زیدی 11اور کاشف حسین نے 8پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض جاوید محمد خان ،سید مصنف شاہ ،غلام محمد ،نذاکت خان ،جمیل شیخ ،اشرف یحییٰ نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زاہد ملک ،،نعیم احمد ،راج کمار لکھوانی اور محمد دانیال خان تھے۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر