شہداء پاکستان SSB کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز 8 جولائی سے آرام باغ کورٹ پر ہو گا

Basketball Tournament

Basketball Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے آرام باگ باسکٹ بال کورٹ کراچی “شہداء پاکستان SSBکپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ “کا آغاز 8جولائی 2019ء سے ہوگا ،ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ عثمان باسکٹ بال کلب بمقابلہ بنوریہ باسکٹ بال کلب کے مابین کھیلا جائیگا ،ٹورنامنٹ کا افتتاح پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ویلفیئر ایسوسی ایشن کی صدر اور شہید چوہدری محمد مسعود کی اہلیہ شاہدہ پروین کیانی کریں گی جبکہ اس موقع پر کموڈور ثاقب جمیل خٹک اور دیگر موجود ہوں گے ۔کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر ٹورنامنٹ کے منتطم اعلیٰ غلام محمد خان کے اعلامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ جونیئر اور سنیئر کٹیگریز میں کھیلا جائیگا۔

جونیئر کٹیگری میں لیکول بالرز ،بحریہ کلب ،کراچی کولٹس،آرام باغ کلب ،بنوریہ کلب ،فالکن اسپورٹس اور عثمان کلب شامل ہیں جبکہ سنیئر کٹیگری میں بائونس کلب ،نیبر ہڈکلب ،نشتر کلب ،کراچی باسکٹ بال کلب ،ون یونٹ کلب اور عسکری کلب شامل ہیں ،ٹورنامنٹ کے ڈراز مکمل کرلئے گئے ہیں غلام محمد خان نے بتا یا کہ عبدالناصر کو ٹورنامنٹ کمیٹی کا چیئر مین ،طارق حسین کو آرگنائزنگ سیکریٹری ،ذاہد ملک کو ٹورنامنٹ کمشنر ،عامر شریف کو ٹورنامنٹ کا چیف اسکورر اور محمد ارشد کو ٹورنامنٹ کا میڈیا کوارڈینٹر اور افسررابطہ عظمت اللہ کا کو نامزد کیا گیا ہے ٹیکنیکل آفیشلز میں جاوید محمد خان ،عامر غیاث ،سید مصنف شاہ ،غلام محمد ،غلام رسول ،ممتاز احمد ،نذاکت خان ،جمیل احمد شیخ،راحیل مبین ،نعیم احمد شامل ہیں۔ غلام محمد خان نے کہا کہ شہداء پاکستان SSBکپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں ٹورنامنٹ کی ونر ٹرافی حکیم محمد سعید رنر اپ ٹرافی شہید ملت لیاقت علی خان اور مین آف دی ٹورنامنٹ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے نام سے منسوب کی گئی ہے۔