پاکستانی سفارتی عملہ شام سے بیروت منتقل کرنے کا منصوبہ تیار

Pakistani Diplomatic

Pakistani Diplomatic

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد امریکی حملے کی صورت میں شام میں متعین پاکستانی سفارتی عملے کو بیروت منتقل کرنے کا پلان تیار کر لیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ شام میں ہنگامی صورتحال میں پاکستانی عملہ بیروت منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امریکی حملے کی صورت میں تمام عملہ شام چھوڑ دے گا۔

اس سلسلے میں ترجمان دفتر خارجہ سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ شام میں پاکستانی سفارتخانہ کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ شام کی صورتحال کی مانٹرینگ کی جارہی ہے۔ سفارتی عملے کی منتقلی کا فیصلہ پاکستانی سفیر کریں گے۔