پاکستانی ڈائریکٹر ملٹری آپریشنز کا بھارتی ہم منصب سے رابطہ

Line of Control

Line of Control

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر ملٹری آپریشنز نے ہاٹ لائن پر رابطہ کیا ہے جس میں لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عسکری ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر ملڑی آپریشنز کے درمیان معمول کے مطابق ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا۔ دونوں ممالک کے ڈائریکٹر ایم اوز ہر منگل کو ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہیں۔ عسکری ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر ایم اوز لائن آف کنڑول کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔