پاکستانی حکومت کو اپنے ڈرون تیار کرنے چاہئے اور ڈرون کا جواب ڈرون سے دینا چاہئے۔ محمد جاوید

مصطفی آباد/للیانی : چیئرمین غریب اتحاد کونسل ملک محمد جاوید آف کھارا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی حکومت کو اپنے ڈرون تیار کرنے چاہئے اور ڈرون کا جواب ڈرون سے دینا چاہئے، اپاہج قوموں کی طرح زندگی گزارنے کی بجائے ایک جراتمندانہ پالیسیاں بنانے کی ضرورت ہے۔

مجھے تو ایسے لگتا ہے کہ امریکہ دہشت گردی ختم کرنے کی بجائے پھیلا نے میں مصروف ہے۔ امریکہ اور اس کے اتحادی اگر چاہیں تو دو منٹ میں دہشت گردی ختم ہو سکتی ہے۔ امریکہ پاکستان تو اپنا اتحادی نہیں مانتا بلکہ استعمال کر رہا ہے۔

پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر امریکی جنگ سے نجات حاصل کرنے کیلئے ٹھوس پالیسیاں بنانا چاہئے۔