پاکستانی معیشت کے استحکام میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں: کورین سفیر

Dr. Sung Hwan

Dr. Sung Hwan

سیالکوٹ (جیوڈیسک) پاکستان میں کوریا کے سفیر ڈاکٹر سونگ ہوان نے کہا ہے کہ کوریا تجارتی معلومات کا تبادلہ کر کے پاکستانی معیشت کے استحکام میں کردار ادا کرنا چاہتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لیے کوریا اور پاکستان کے تاجروں کے درمیان روابط مزید مستحکم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

وہ لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر میاں طارق مصباح سے لاہور چیمبر میں ملاقات کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے۔ کورین سفیر نے کہا کہ ٹھوس حکمت عملی ترتیب دیکر پاکستان اور کوریا کے درمیان تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جاسکتی ہیں۔

انہوں نے لاہور چیمبر پر زور دیا کہ وہ تجارتی مواقعوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک وفد کوریا بھجوائے۔ علاوہ ازیں کورین سفیر نے سیالکوٹ ایوان صنعت و تجارت میں بزنس کمیونٹی کے اجلاس سے بھی خطاب کیا۔