پاکستان میں عیدالفطر 5 جون کو ہو گی، فواد چوہدری

Fawad Chaudhary

Fawad Chaudhary

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عیدالفطر 5 جون کو ہو گی۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک نے اپنی ترقی کی بنیاد سائنس اور ٹیکنالوجی پر رکھی، دنیا میں ٹیکنالوجی کی بنیاد پر چوتھا صنعتی انقلاب آرہاہے، بدقسمتی سے ماضی کے حکمرانوں نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں کام نہیں کیا، ٹیکسٹائل انڈسٹری میں استعمال ہونے والا ایک بھی پرزہ پاکستان میں نہیں بنتا، ہم نے زراعت میں بھی سائنس و ٹیکنالوجی کو ترجیح نہیں دی، ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں انقلاب لائیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ میری ذاتی رائے میں رویت ہلال کمیٹی کی ضرورت نہیں ، پاکستان میں عید کا چاند دیکھنا ہمیشہ ایک مسئلہ رہا ہے، مذہبی تہوار کے حوالے سے کوئی بھی ریاست اپنا فیصلہ نہیں تھوپ سکتی، ریاست کافرض ہے کہ درست راستے کا تعین کرے، ہم نےعلما کی توجہ دلائی کہ چاند دیکھنے کے لیے پاپڑ بیلنے کی ضرورت نہیں، ٹیکنالوجی کی مدد سے آسانی سے پتا لگایا جاسکتا ہے چاند کب نظر آئے گا، پاک مون سائٹنگ پی کے ایپ لانچ کر دی ہے، جس کے تحت 5 جون کو عید ہو گی، ہم نے 5 سال کے لئے قمری کیلنڈر بنایا ہے جسے منگل کے روز کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا۔