پاکستانی بزرگ، نوجوانوں سے زیادہ پڑھے لکھے ہیں: یونیسکو رپورٹ

UNESCO

UNESCO

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان میں شرح خواندگی پر اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے تازہ رپورٹ جاری کی ہے، جسکے مطابق پاکستانی بزرگ نوجوانوں سے زیادہ پڑھے لکھے ہیں۔

یونیسکو رپورٹ کے مطابق 55 سے 64 برس عمر کے 62 فیصد افراد تعلیم یافتہ ہیں دنیا میں تعلیم کے لیے سرگرم ادارے یونیسکو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ناخواندگی کی شرح اناسی فیصد ہے اور شرحِ خواندگی کے لحاظ سے پاکستان دنیا میں ایک سو اسی ویں نمبر پر ہے۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ناخواندہ افراد 15 سے 24 برس کے درمیان ہیں اس عمر کے 72 فیصد افراد ناخواندہ ہیں۔ شرحِ خواندگی کے حوالے سے پاکستان جنوبی ایشیا میں صرف افغانستان اور بنگلہ دیش سے اوپر رہا۔