پاکستان کے نومنتخب صدر ممنون حسین کی کامیابی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی جمہوریت کی مضبوطی اورایک اہم کامیابی ہے

ایتھنز : پاکستان کے نومنتخب صدر ممنون حسین کی کامیابی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی جمہوریت کی مضبوطی اورایک اہم کامیابی ہے جس سے ملک کے اندر جمہوری نظام مزید مضبوط ہو گا یہ بیان پاکستان مسلم لیگ(ن) یونان کے عہدیداران صدر چوہدری اعجاز احمد، سرپرست اعلیٰ ارشاد احمد بٹ، میڈیا آرگنائز رسکندر ریاض چوہان، کورآڈینٹر سلیم خان اورنائب صدر کیپٹن اشرف نے دیا۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے عہدیداران کی جانب سے دیے جانے والے بیان میں ممنون حسین کی کامیابی پرتمام مسلم لیگی کارکنان اور وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، میاں محمد شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ممنون حسین کی کامیابی کے بعد ملک کے اندرجمہوری نظام مزید مضبوط ہو گا اور جمہوری روایات کو روغ ملے گا۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) یونان کی جانب سے بیان میں کہاگیاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)نے جس طرح سے ملک کے اندرترقیاتی کاموں کی جانب اپنی توجہ کر رکھی ہے خصوصاً توانائی بحران کے خاتمے کی جانب ان کی ہنگامی بنیادوں پرکام کرنے سے امیدہے کہ ملک کے اندرجلد ہی اس پر قابو پالیا جائے گا۔ انھوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ ملک کے اندرامن عامہ کے قیام کے لیے ملکی وعالمی سطح پر کوششیں کریں تاکہ عوام کوزندگی پرامن فضامیں کام کرنے کے مواقع میسر آسکیں۔