پاکستان میں ہونیوالے الیکشن 2018ء میں پری پول اور انتہائی منظم دھاندلی کے ذریعے پاکستان مسلم لیگ ن کو دیوار کے ساتھ لگایا گیا۔ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ

PML-N Azad Kashmir UK

PML-N Azad Kashmir UK

لوٹن برطانیہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ کے صدر زبیر اقبال کیانی، چیئرمین اینڈ میڈیا ایڈوائزر اوور سیز ن لیگ آزاد کشمیر راجہ شفیق احمد، راجا محمد ادریس سیکرٹری جنرل ن لیگ آزاد کشمیر برطانیہ، نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ چوہدری عبدالرحمن آرایئں، نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ چوہدری جہانگیر,مرزا توقیر جرال سینئر نائب صدر ٹو سینٹر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ،مرکزی عہدیدار ن لیگ آزاد کشمیر فرزان عزیز پوٹھی ، راجہ محمد نواز مرکزی نائب صدر ن لیگ آزاد کشمیر برطانیہ ، راجا توصیف کیانی کو آرڈینٹر یوتھ ونگ ن لیگ آزاد کشمیر برطانیہ ، سردار نفیس اگہاروی نائب صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ ، راجا امجد فاروق ترجمان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ ، طارق جمیل راجا جنرل سیکرٹری ساؤتھ ذون مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ ، سردار محمد فاروق خان فنانس سیکرٹری ن مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ ، راجا ماسٹر نثار جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن آزاد کشمیر لیوٹن برطانیہ برانچ و دیگر نے کہا کہ پاکستان میں ہونیوالے الیکشن 2018ء میں پری پول اور انتہائی منظم دھاندلی کے ذریعے پالستان مسلم لیگ ن کو دیوار کے ساتھ لگایا گیا۔

دنیا جانتی ہے کہ پی ٹی آئی کی جیت اسی سے دھاندلی ہی کا نتیجہ ہے جسے پاکستان اور آزاد کشمیر کی عوام یکسر مسترد کرتی ہے ۔جس خلائی مخلوق کا ذکر میاں صاحب کرتے آئے ہیں باآخر انہوں نے اپنا کام دکھا ہی دیا اور عوام کی امنگوں کا جنازہ نکال کر رکھ دیا ۔ من پسند لوگوں کو آگے لانے کا ہر ہربہ آزمایا گیا اور اس کے لئے گھٹیہ سے گھٹیہ اقدامات اٹھائے گئے جس کی ابتدا سال پہلے ہی سندھ میں کی جا چکی تھی جس سے سب واقف ہیں۔

عوام کی میاں نواز شریف کے ساتھ والہانہ محبت اور جوش و جذبہ کو دیکھ کر باقاعدہ سازش تیار کی گئی تا کہ ن لیگ کو اقتدار سے دور رکھا جا سکے ۔ انہی سازشی عناصر اور ملک دشمن قوتوں نے پاکستان کے مستقبل کیخلاف گہری سازش کی جس کا خمیازہ انہیں بھگتنا پڑے گا۔ ملک کے وزیر اعظم کے خلاف جھوٹے مقدمات بنوانے اور پھر یکے بعد دیگرے ان کی فیملی کو مقدمات مین پھنسانا اور پابند سلاسل کرنا حنیف عباسی کا فیصلہ عین الیکشن کے ایک دو روز پہلے کرنا ۔ اور الیکشن کے بعد رزلٹ میں اس قدر تاخیر کرنا یہ سب کچھ کس چیز کی غمازی کرتا ہے۔

ان چیزوں سے صاف ظاہر ہے کہ جب ایک ملک کے سربراہ پر کیچڑ اچھال کر عوام کو متنفر کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی اور اپنے لاڈلوں کو اقتدار سونپے جانے کے لئے ن لیگ کے امیدواروں کی کامیابی کے لئے ہر حربے آزمائے جا رہے تھے۔ ، رہنماوں نے کہاکہ جس طرح 2018ء کے الیکشن میں دھاندلی کی گئی سابقہ ادوار میں اس کی مثال نہیں ملتی، موجودہ الیکشن کو عوام مسترد کرچکے ہیں اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ زان انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پاکستان میں نئے انتخابات کرائیں جائیں۔