پاکستان کے الیکشن میں جھوٹ کو شکست اور سچ کو فتح نصیب ہوئی

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان کے الیکشن میں جھوٹ کو شکست اور سچ کو فتح نصیب ہوئی پاکستان عوام نے ن لیگ کی دور اندیشن پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کا دن ن لیگ کے حق میں دے دیا میاں نواز شریف نے جس سیاسی فہم و فراست اور تدبر کامظاہرہ کیا۔

آج اللہ نے انہیں اس کا صلہ دے دیا نواز شریف ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرینگے ان خیالات کااظہار مسلم لیگ آزادکشمیر وارڈ نمبر 1سٹی بھمبرکے سینئر نائب صدر ملک محمد طفیل اعوان نے کیا انہوں نے کہاکہ پاکستان کے اندر جب بھی صاف وشفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن ہوئے ہیں۔

مسلم لیگ نے کامیابی حاصل کی ہے حالیہ الیکشن میں مسلم لیگ کی واضح اور شاندار کامیابی سے ثابت ہو گیا ہے کہ پاکستانی عوام میاں نواز شریف اور مسلم لیگ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔

میاں نوازشریف پاکستان اور آزادکشمیر کے عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں انہوں نے کہاکہ میاںنوازشریف اقتدار میںآکر پاکستان کے اندر کرپشن ،بے روزگاری ،لاقانونیت ،دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ جیسے مسائل سے قوم کو چھٹکارہ دلائیں گے اور ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرینگے۔