پاکستان اور انگلینڈ کی ملتوی سیریز کی بحالی کے امکانات روشن

Pakistan vs England

Pakistan vs England

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتوی سیریز کی بحالی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

انگلینڈ اینٍڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیف ٹوم ہیرسن پی سی بی حکام سے بات چیت کے لیے کل صبح لاہور پہنچ رہے ہیں۔

ترجمان پی سی بی نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے انگلینڈ اینٍڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیف ٹام ہیرسن کی لاہور آمد کی تصدیق کر دی۔

پروگرام کے مطابق ٹوم ہیرسن کل دوپہر پی سی بی سربراہ رمیز راجہ سے ملاقات کریں گے، اس دوران بورڈز سربراہان ایک ساتھ کھانا کھائیں گے جب کہ رات کو ٹوم پیرسن کی لندن روانگی کا پلان طے ہے۔