پاکستان کسان اتحاد بورڈ کے مظاہرین کا پتوکی ملتان روڈ پر دھرنا

Farmers Union Board

Farmers Union Board

پتوکی(جیوڈیسک)پتوکی میں پاکستان کسان اتحاد بورڈ کے مظاہرین نے بجلی کے بلوں میں اضافے کیخلاف ملتان روڈ پتوکی پر دھرنا دے رکھا ہے، سڑک بلاک ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔پتوکی کسان اتحاد کے مظاہرین بجلی کے بلوں میں اضافے، نیب کی ریکوری اور کسانوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

سڑک بلاک ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے خلاف قائم مقدمات کو خارج نہیں کیا جاتا ان کا احتجاج جاری رہے گا۔ دوسری جانب پولیس کسان اتحاد کے عہدیداران سے مذاکرات کر رہی ہے۔