پاکستان فاسٹ بولر محمد عامر کو ٹریننگ کی اجازت ملنے کا امکان

Mohammad Amir

Mohammad Amir

لندن (جیوڈیسک) آئی سی سی کی جانب سے پانچ سالہ پابندی کی سزا بھگتنے والے پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کو ٹریننگ کی اجازت ملنے کا امکان ہے، حتمی فیصلہ اکتوبر میں آئی سی سی کے اجلاس کیا جائے گا۔ لندن میں ہونے والے آئی سی سی کے اجلاس میں پی سی بی کے قائم مقام چیئرمین نجم سیٹھی نے محمد عامر پر پانچ سال کی پابندی کے خاتمے سے پہلے ان کی سزا میں رعائت دینے کی بات کی تھی جس کو مانتے ہوئے آئی سی سی نے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

جو عامر کو رعایت دینے کا طریقہ کار طے کرے گی۔ پہلے محمد عامر کو اکیڈمی میں ٹرینگ اور سوئمنگ کی اجازت دی جائے گی تاکہ وہ فٹنس بحال کر سکیں پھر ان کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جائے گی تاکہ جب ان پر پابندی کا خاتمہ ہو تو وہ فوری طور پر کرکٹ کھیلنے کے لئے تیار ہوں۔

آئی سی سی کی پانچ رکنی کمیٹی اپنی رپورٹ اکتوبر کے اجلاس میں پیش کرے گی جس کے بعد حتمی فیصلہ کیاجائے گا کہ عامر کو کتنی رعایت دی جاتی ہے، آئی سی سی کی جانب محمد عامر پر 2010 میں پانچ سال کی پابندی لگائی گئی تھی۔