fbpx

پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی اور بیروزگاری بڑھے گی: آئی ایم ایف

IMF

IMF

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت پر رپورٹ جاری کر دی۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ میں رواں سال پاکستان کی شرح نمو 1.5 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے اور حکومت نے شرح نمو 2.1 فیصدرہنے کی پیش گوئی کی ہے جب کہ اسٹیٹ بینک نے شرح نمو 3 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال مہنگائی اور بیروزگاری میں اضافہ ہوگا اور رواں مالی سال مہنگائی 8.7 فیصد رہنے کا امکان ہے جب کہ حکومت نے مہنگائی 6.5 فیصد تک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

آئی ایم ایف رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کاکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.5 فیصد رہے گا جب کہ حکومت نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.6 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے۔