پاکستان فٹبال فیڈریشن نے قومی چیلنج کپ کا اعلان کر دیا

Football

Football

لاہور(جیوڈیسک)پاکستان فٹبال فیڈریشن نے قومی چیلنج کپ کا اعلان کر دیا۔ ایونٹ پندرہ مئی سے شروع ہو گا۔ڈرِنگ فٹبال اسٹیڈیم بہاولپور میں پندرہ مئی سے میدان سجے گا ملک بھر سے سولہ ٹیمیں اِن ایکشن ہوں گی۔

قومی فٹبال چیلنج کپ میں کے آر ایل، کے ای ایس سی، آرمی، پی اے ای، نیشنل بینک، پی آئی اے، واپڈا، حبیب بینک، پی اے سی اے، سوئی ناردن گیس، قومی انڈر 18 ٹیم ، ایچ ای سی، بھٹی یونائیٹڈ، پولیس، اشرف شوگر ملز اور میزبان بہاولپور ڈسٹرکٹ فٹبال ٹیم نمائندگی کرے گی۔ کے آر ایل کے کھلاڑی اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔