پاکستان نے حتف 9 نصر میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا

Hataf 9

Hataf 9

راولپنڈی (جیوڈیسک) پاکستان نے حتف 9 نصر میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ پاکستان نے آج صبح اس میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔

میزائل مکمل طور پر پاکستان میں تیار کیا گیا ہے اور وار ہیڈ لیجانے کی صلاحیت سے مالا مال ہے۔ صدر اور وزیراعظم نے سائنسدانوں کو اس کامیاب تجربے پر مبارکباد دی ہے۔