پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ 29مئی سے ایبٹ آباد میں شروع ہوگا

Pakistan Hockey Team

Pakistan Hockey Team

لاہور(جیوڈیسک)ورلڈ ہاکی لیگ کی تیاری کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ 29مئی سے ایبٹ آباد میں شروع ہوگا، کھلاڑیوں کی فہرست تیار کرلی گئی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے کوچ حنیف خان نے ذرائع کو بتایا کہ پاکستان ٹیم کا تربیتی کیمپ دو مرحلوں میں لگایا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں 29مئی سے 13جون تک کھلاڑی ایبٹ آباد میں ٹرینگ کریں گے، کچھ دن آرام کے بعد 18جون سے کراچی میں کیمپ لگایا جائے گا،ورلڈ ہاکی لیگ 29جولائی سے ملائشیا میں شروع ہوگی۔

جس میں پاکستان کے ساتھ جرمنی،ملائشیا کوریا، ارجنٹینا، جنوبی افریقا، انگلینڈ اور روس کی ٹیمیں شرکت کریں گی، ایونٹ کی ابتدائی تین ٹیمیں ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کریں گی،ورلڈ ہاکی لیگ کا دوسرا روانڈ ہالینڈ میں ہوگا۔