پاکستان آئی ایم ایف کو قرض کی دو اقساط ادا کرے گا

IMF

IMF

پاکستان (جیوڈیسک)وزارت خزانہ کے مطابق روان ماہ پاکستان آئی ایم ایف کو قرض کی دو اقساط ادا کرئے گا۔ وزارت خزانہ زرائع کے مطابق رواں ماہ کی دس تاریخ کو پاکستان آئی ایم ایف کو بارہویں قسط کی مد میں سترہ کروڑ ڈالر کی ادائیگی کرئے گا جبکہ تیروہیں قسط کی ادائیگی چوبیس مئی کو کرنی ہے۔

جس کی مالیت اڑتیس کروڑ ستانوئے لاکھ ڈالرز ہوگی۔ پاکستان نے گیارہویں قسط یکم اپریل کو کامیابی سے شیڈول کے مطابق ادا کردی ہے۔ جس کا حجم دس کروڑ پینسٹھ لاکھ پچاس ہزارڈالر تھا۔

پاکستان نے دو ہزار آٹھ اور نو میں اسٹینڈ بائی پروگرام کے تحت آئی ایم ایف سے آٹھ ارب تیس کروڑ ڈالر کا قرض لیا تھا۔ جس میں سے فروری دو ہزار بارہ سے اپریل دوہزار تیرہ تک آئی ایم ایف کو دو ارب تراسی کروڑ ڈالر پاکستان واپس کر چکا ہے۔