پاکستان نے آئی ایم ایف کو گیارہویں قسط ادا کر دی

Imf Pak

Imf Pak

پاکستان(جیوڈیسک)پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے کوقرضے کی گیارہویں قسط کی مد میں چودہ کروڑ سینتیس لاکھ پچاس ہزار ڈالرکی ادائیگی کردی۔

اسٹیٹ بینک کے ترجمان وسیم الدین نے اے آر وائی نیوز کو ادائیگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گیارہویں قسط کی مد میں آئی ایم ایف کو چودہ کروڑ سینتیس لاکھ پچاس ہزار ڈالر ادا کئے گئے ہیں۔ فروری میں کےآغاز پرآئی ایم ایف کو چودہ کروڑ ستانوئے لاکھ ڈالرکی ایک قسط ادا ئیگی کی جا چکی ہے جب کہ فروری میں ہی انتالیس کروڑ اٹھارہ لاکھ ڈالر کی دسویں قسط کی ادائیگی بھی ہوئی تھی۔

پاکستان اسٹینڈ بائی پروگرام کے تحت سال دو ہزار آٹھ اور نو میں آٹھ ارب تیس کروڑ ڈالر کے قرض لیا تھا ۔ اسٹیٹ بینک کے ترجمان کے مطابق فروری دوہزار بارہ سیاب تک دو ارب ستر کروڑ ڈالر آئی ایم ایف کو ادا کئے جاچکے ہیں۔