پاکستان اور آئی ایم ایف میں بات چیت مکمل، شرط مان لی گئی

IMF

IMF

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض کے معاملے پر بات چیت کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ وزارت خزانہ نے نیا ٹیکس لگانے سے انکار کر دیا۔ عالمی مالیاتی ادارے کی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی شرط مان لی گئی۔

اسلام آباد وزارت خزانہ کے ترجمان رانا اسد امین کے مطابق آج کسی وقت لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کر دیئے جائینگے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار آج پریس کانفرنس میں آئی ایم ایف کے ساتھ ہونیوالے مذاکرات سے متعلق تفصیلات کا اعلان کرینگے۔

ذرائع کا کہنا ہے عالمی مالیاتی ادارے کو توانائی کے شعبے میں دی جانیوالی سبسڈی تین سال میں ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے ٹیکس نیٹ میں اضافے کے ذریعے نئے مالی سال کا ٹیکس ہدف پورا کرنے کا یقین دلایا گیا ہے۔