پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی صورتحال پر مذاکرات

IMF

IMF

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی صورت حال پر تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری ہیں، پاکستان نئے قرض کی اقساط کی مالیت بڑھانے کی درخواست کرے گا۔

وفاقی سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے بتایا کہ پاکستان کے دورے پر آنے والی آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر بات چیت ہو رہی ہے۔ حکومتی ٹیم آئی ایم ایف کو رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے اعداد و شمار کے بارے میں بریفنگ دے رہی ہے۔اقتصادی جائزہ مکمل ہونے کے بعد آئی ایم ایف 6.6 ارب ڈالر کے تین سالہ پروگرام کے تحت پاکستان کو 54 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی دوسری قسط ادا کرے گا۔