پاکستان کا ڈرون حملوں پر شدید احتجاج ، فوری بند کرنے کا مطالبہ

Foreign Office

Foreign Office

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد پاکستان نے شمالی وزیرستان میں ڈرون حملوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے انھیں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈورن حملے پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کے خلاف ہیں۔

میزائل حملوں میں معصوم جانوں کا ضیاع ہوتا ہے انھیں فوری بند کیاجائے۔ڈرون حملوں سے پاک امریکا باہمی تعلقات پر منفی اثر پڑرہاہے اور دونوں ملکوں کی جانب سیخطے میں امن و استحکام کی کوششیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔