پاکستان کا مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قیادت کے بیانات پر اظہار مایوسی

Foreign Office

Foreign Office

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد دفتر خارجہ نے بھارتی قیادت کے بیانات پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان کلیدی مسئلہ ہے، بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کو نظر انداز نہ کرے۔

دفترخارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر دونوں ممالک کے درمیان ابھی تک حل طلب ہے، بھارتی قیادت کی طرف سے کشمیر کو اٹوٹ انگ کہنا بدقسمتی ہے، بھارتی قیادت معاملے کو جانتے ہوئے بھی کشمیر کو اپنا حصہ کہتی ہے، بھارت کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کو نظر انداز نہ کرے۔