پاکستان کا شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے پر شدید احتجاج

U.S

U.S

پاکستان نے شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملوں سے پاک امریکا تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔

پاکستان نے میران شاہ میں امریکی جاسوس طیاروں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر کے مطابق امریکا کوآگاہ کیا گیا ہے کہ ڈرون حملوں سے پاک امریکا تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔ پاکستانی سرزمین میں ڈرون حملے فوری بند کئے جائیں۔

دفتر جارجہ نے ڈرون حملوں کو ملکی سالمیت اور خودمختاری کیخلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔ حملوں میں بے گناہ شہری مارے جاتے ہیں۔ ڈرون سے خطے میں امن اور استحکام کی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔