پاکستان کا ایٹمی ہتھیار لے جانے والے حتف ٹو ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ

Missile Successfully Test

Missile Successfully Test

راولپنڈی(جیوڈیسک)پاکستان نے زمین سے زمین تک مارکرنے والے حتف ٹو ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے،میزائل 180 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے آج زمین سے زمین تک مار کرنے والے شارٹ رینج بیلسٹک میزائل حتف ٹو ابدالی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ میزائل 180 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے اور جوہری ،روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں نے میزائل کے کامیاب تجربے کا معائنہ کیا۔ صدر زراری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے سائنسدانوں اور انجینئروں کو مبارکباد دی ہے۔