پاکستان بھارت کیساتھ تجارت پر توجہ دے: یورپی یونین

Trade

Trade

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد پاکستان کی جغرافیائی حیثیت انتہائی شاندار، باصلاحیت اور محنتی افرادی قوت موجود ہیں، یورپی یونین کی بجائے پڑوسی ممالک کو تجارتی پارٹنر بنایا جائے تو خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتے ہیں: لارس گناراسلام آباد آن لائن) یورپی یونین نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی تجارتی پالیسی پر نظر ثانی کرتے ہوئے بھارت کیساتھ تجارت پر خصوصی توجہ مرکوز کرے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے یورپی وفد کے سربراہ لارس گنار ویگمارک نے تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے منعقدہ انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کو مشورہ دیا۔

وہ اپنی تجارتی پالیسی پر نظر ثانی کرے اور پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر یورپی یونین کی بجائے پڑوسی ممالک خصوصا بھارت کو ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری اور تجارت کیلئے اپنی سرحدیں بلا رکاوٹ کھول کر ریجنل چیمپئن بن سکتا ہے چونکہ پاکستان کی جغرافیائی حیثیت عالمی تجارت کیلئے انتہائی شاندار ہے جبکہ پاکستان کے پاس انتہائی ذہین، باصلاحیت اور محنتی افرادی قوت موجود ہے جو اپنے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے محنت کرنے کیلئے تیار ہے۔