پاکستان نے انڈونیشیا اور ویت نام کو بھی روئی کی برآمد شروع کر دی

Cotton

Cotton

رحیم یار خان (جیوڈیسک) ملک سے بھارت کے بعد انڈونیشیا اور ویت نام کو بھی روئی کی برآمد شروع ہو گئی۔ ممبر پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن احسان الحق کے مطابق انڈونیشیا اور ویت نام کو دو ہزار ٹن روئی ایکسپورٹ کے سودے کئے جا چکے ہیں۔ بھارت کے ساتھ اب تک تین ہزار ٹن روئی کے سودے برآمد کرنے کے سودے ہو چکے ہیں۔

دوسری طرف بھارت کی جانب سے اپنی انڈسٹری کے تحفظ کیلئے مقامی روئی کی ایکسپورٹ کی حوصلہ شکنی کیلئے اقدامات کرنے کی اطلاعات پر بھی پاکستان سے روئی منگوا کر دبئی میں سٹور کی جا رہی ہے۔