پاکستان انٹرنیشنل جیمز اینڈ جیولری نمائش ستمبرمیں ہوگی

Gems and jewelery

Gems and jewelery

پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈویلپمنٹ کمپنی ستمبر میں پاکستان انٹرنیشنل جیمز اینڈ جیولری نمائش 2013 کا انعقاد کرے گی، کمپنی کے حکام کے مطابق اس نمائش میں پاکستان کے قیمتی پتھروں، موتی جوہرات کو نمائش کیلئے رکھا جائے گا،

نمائش میں بیرونی ممالک سے جیمز اینڈ جیولری کے کاروباری افراد شرکت کریں گے، یہ نمائش اس شعبہ سے وابستہ مقامی کاروباری افراد کو بہترین کاروبار کے مواقع میسر آئیں گے۔

حکام کے مطابق نمائش کے دوران 2روزہ ورکشاپ کا بھی انعقاد ہو گا، جس سے مقامی جیولرز کو فائدہ ہو گا اور بین الاقوامی تاجروں کو پاکستان کے نایاب اور قیمتی پتھروں، موتیوں اور جوہرات کی اہمیت سے متعارف کرایا جا سکے گا،

اس نمائش میں جیولرز، ڈیلرز، قیمتی پتھروں کے کاروباری افراد، مینو فیکچررز کو اپنی مصنوعات کی نمائش اور فروغ کا موقع ملے گا اور اس کے لئے استعمال ہونے والی مشینری، آلات اور اوزار اور معاون مصنوعات کو بھی نمائش کیلئے رکھا جائے گا۔