پاکستان بین الاقوامی سیاحت، کھیلوں اور کاروباری سرگرمیوں کیلئے محفوظ ہے، آرمی چیف

Qamar Javed Bajwa

Qamar Javed Bajwa

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان ہرقسم کی بین الاقوامی سیاحت،کھیلوں اورکاروباری سرگرمیوں کیلئے محفوظ ہے۔

آرمی چیف نے یونان کے سفیر سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان کے بہتر مستقبل اور خطے کے امن کیلئے اپنے بین الاقوامی شراکت داروں سے تعاون کا خواہاں ہے۔

ملاقات میں علاقائی سلامتی اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ یونانی سفیر نے افغانستان سے لوگوں کے محفوظ انخلا پر پاکستان کے کردارکو سراہا۔