پاک ایران منصوبہ کوئی نہیں روک سکتا، اسحاق خان نہیں بنوں گا : صدر آصف علی زرداری

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

لاہور(جیوڈیسک)لاہور صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن جیتنے والے کو اقتدار منتقل کردوں گا۔غلام اسحاق خان نہیں بنوں گا۔ انتخابی مہم کی قیادت یوسف رضا گیلانی کریں گے۔ بلاول ہاس لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو کوئی نہیں روک سکتا۔ پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے معاہدہ کیا عالمی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی۔

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو پاکستان کا حق قراردیتے ہوئیانہوں نے کہا کہ اس پر قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔ ملک میں اب کوئی الیکشن روک سکتاہے نہ ہی ہم سے جمہوری نظام چھینا جاسکتاہے ۔ انتخابات میں جو اکثریت حاصل کرے گا فوری حکومت بنانے کی دعوت دی جائے گی ۔ صدر آصف علی زرداری نے واضح کیاکہ پاکستان ایک آزاد خومختار ملک ہے وہ اپنے قومی مفاد میں کوئی بھی معاہدہ کرسکتاہے۔ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکا سے بات کریں گے۔

صدر نے کہاکہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر قومی اتفاق رائے پیدا کیاجائے گا کیونکہ قومی قیادت کااتفاق رائے تو کوئی بھی بیرونی طاقت ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ صدر آصف علی زرداری کا یہ بھی کہناتھاکہ شدید دبا کے باوجود گوادر پورٹ کا انتظامی بندوبست چین کے سپرد کیا۔

صدر نے یہ بھی بتا دیاکہ جو بھی پار ٹی انتخابات میں اکثریت حاصل کرے گی اسے آئین کے مطابق فوری حکومت بنانے کی دعوت دی جائے گی ۔صدر کاکہناتھاکہ وہ غلام اسحق خان نہیں بنیں گے سازش کی بجائے فوری اکثریتی پارٹی سے حلف لیں گے۔ صدر آصف علی زرداری نے فخر الدین جی ابراہیم کے آرمی چیف کونہ پہنچاننے کے سوال پر کہاکہ ہوسکتاہے کہ فخر الدین جی ابراہیم فوجیوں سے نہ اتنا نہ ملتے رہے ہوں اگر نہیں پہنچانا تو کوئی بڑی بات نہیں ۔ وہ پوری طرح انتخابات کرانے کے اہل ہیں۔

صدر نے ایک سوال کیجواب میں یوسف رضا گیلانی کاہاتھ بلند کرتے ہوئے کہاکہ انتخابات میں پارٹی کی انتخابی مہم کی قیادت یوسف رضاگیلانی کریں گے ۔ آصف علی زرداری نے کہاکہ حکومت کے 5سال آسانی سے نہیں گزرے۔مشکلات کے باوجودبہت سے کام کئے بہت سے باقی ہیں۔ انکاکہناتھاکہ افغانستان مین حالت جنگ میں الیکشن ہوسکتے ہیں تو پاکستان میں کیوں نہیں ۔انتخابات بروقت ہوں گے کوئی نہیں روک سکے گا اور نہ ہی ہم سے کوئی جمہوری نظام چھین سکتاہے ۔صدر نے کہاکہ لاہور میں گھر بنانا انکا خواب تھا اور وہ ہر ماہ صحافیوں سے ملتے رہیں گے۔