پاکستان کے معاملات میں مداخلت کر رہے نہ مذاکراتی عمل کا حصہ ہیں : امریکا

Marie Harf

Marie Harf

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں غیر آئینی طریقے سے حکومت کا خاتمہ نہیں ہونا چاہیے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ امریکا بحران کے خاتمے کے لئے جاری مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان میری ہارف نے واشنگٹن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف ہی وزیر اعظم ہیں اور امریکا ان کے ساتھ کام کر رہا ہے اور کرتا رہے گا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ پاکستان میں پرامن آزادی اظہار کے لئے جگہ ہونی چاہیئے۔

پاکستان میں ہونے والے مظاہروں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تا ہم امریکا کسی بھی طرح پاکستان کے حالات میں مداخلت نہیں کررہا اور نہ ہی سیاسی جماعتوں کے درمیان ہونے والے مذاکراتی عمل میں شریک ہے۔