پاکستان تحریک انصاف کی سونامی پورے ملک میں پھیل چکی ہے : چوہدری عبدالجبار بالی

کوٹلہ ارب علی خاں(جی پی آئی)چوہدری عبدالجبار عرف بالی آف حاجیوالہ کو پاکستان تحریک انصاف تحصیل گجرات کا صدر منتخب ہونے پر الحاج چوہدری محمد یوسف سابق ناظم یوسی سانتل اور امیدوار حلقہ پی پی پی108 انجینئرچوہدری خورشید عالم کی مبارکباد،چوہدری عبدالجبار بالی اور چوہدری خورشید عالم نے اپنے بیان میں کہا کہ انشا اللہ پاکستان تحر یک انصاف کی سونامی پورے ملک میں پھیل چکی ہے۔

تحریک انصاف ملک سے کرپشن انتہا پسندی اور غربت کو ختم کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قائد عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچا رہے ہیں ۔انشا اللہ جنرل انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف پورے ملک سے کلین سویپ کرے گی۔