پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں کورونا مریضوں کیلیے بیڈ کم پڑ گئے

Pakistan Kidney and Liver Institute

Pakistan Kidney and Liver Institute

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں کورونا مریضوں کے لیے بیڈ کم پڑ گئے۔

اسپتال انتظامیہ نے مزید مریضوں کو لینے سے انکار کردیا ہے اور انتظامیہ کا کہنا ہےکہ اسپتال میں اب تک 125 مریض زیر علاج رہ چکے ہیں اس وقت 78 مریض اسپتال میں موجود ہیں جب کہ کورونا وارڈ میں 75 مریضوں کو رکھنے کی گنجائش تھی۔

انتظامیہ کے مطابق اس وقت اضافی بیڈز کے ساتھ 78 مریضوں کا علاج جاری ہے لیکن اب پی کے ایل آئی میں مزید مریض رکھنے کی گنجائش نہیں ہے۔