پاکستان کے تمام کیوئسٹ ورلڈ جونیئر اسنوکر چیمپین شپ سے باہر ہو گئے

Snooker

Snooker

کراچی (جیوڈیسک)پاکستان کے تمام کیوئسٹ ورلڈ جونیئر اسنوکر چیمپین شپ سے باہر ہو گئے، کوئی پاکستانی کھلاڑی کوارٹر فائنل تک بھی نہ پہنچ سکا۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے ابتدائی میچوں میں اچھا کھیل پیش کیا تاہم بعد ازاں کوئی بھی اپنی کارکردگی برقرار نہ رکھ سکا اس طرح پاکستان کے تمام کھلاڑی ورلڈ جونیئر اسنوکر چیمپین شپ سے باہر ہو گئے اور کسی کھلاڑی کو کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل نہ ہو سکی۔