پاکستان میں طویل عرصہ تک ریٹنگ مستحکم رہنے کاامکان ہے،ایس اینڈ پی

Standard & Poor,s

Standard & Poor,s

کراچی(جیوڈیسک)اسٹینڈرڈز اینڈ پوورز ریٹنگ ایجنسی کے مطابق الیکشن کے باعث پاکستان کی ریٹنگ میں طویل عرصے تک استحکام رہنے کا امکان ہے، انتخابات سے ملک کے معاشی مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔

اسٹینڈرڈز اینڈ پوورز کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی نے پاکستانی انتخابات کے بعد اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ پہلی با رایسا ہوا ہے کہ ایک منتخب جمہوری حکومت دوسری جمہوری حکومت کو اقتدار منتقل کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق فرقہ واریت، دہشت گردی اور دیگر مسائل کے باوجود الیکشن بہتر جمہوریت کی عکاس ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن نتائج کے بعد آئی ایم ایف سے جلد معاہدہ ممکن ہو سکے گا اور آئی ایم ایف معاہدے کے نتیجے میں ہی زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کے ساتھ مالی اور توانائی سیکٹر کی اصلاحات میں مدد ملے گی۔