پاکستان نے آئی ایم ایف کو قرضے کیلئے باقاعدہ درخواست دے دی

Ishaq-Dar - IMF

Ishaq-Dar – IMF

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کو قرضے کیلئے باقاعدہ درخواست دے دی ہے، جس کی 4 ستمبر تک منظوری کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں ذرائع سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو نئے پروگرام کا باقاعدہ مراسلہ بھیج دیا گیا ہے۔

امید ہے کہ آئی ایم ایف 4 ستمبر تک اسے منظور کرلے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف سے 6.6 ارب ڈالر قرضہ لے گا جس سے پہلے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر دی گئی ہیں۔